سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)طوطے کا شکار کرنے سے منع کرنے والے اہلکار کو دھمکیاں دینے والے2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پھوکلیاں کے علاقہ پونڈراں میں پولیس نے پابندی کے باوجود طوطے کا شکار کرنے اور متعلقہ آفیسرمزمل کے منع کرنے پر اسے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے والے جاوید اور زبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔