اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ گھڑی اور چھڑی ساتھ ہونے کے باوجود حکومت ڈلیور نہیں کرسکی ،حکومتیں جو روناعموماً پانچ سال بعد روتی ہیں موجودہ حکمرانوں نے 22ماہ بعد ہی رونا شروع کردیا ہے پی آئی اے کو پراپرٹی ہتھیانے، پرائیویٹائز کرنے کیلئےبدنام کیاگیا،۔وزیر اعظم کہتے ہیں میں رہوں یا نہ رہوں حالات یہی رہیں گے اور کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر یہ بات ہے تو انہیں چلے جانا چاہئے ۔