سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)ملاوٹ شدہ شہد فروخت کرنے والے14افراد کو جوڈیشل کردیا گیا۔ سول لائن کے علاقہ کوٹلی بہرام سے ملاوٹ شدہ اور چینی سے شہد تیار کرکے فروخت کرنے والے عزیز اللہ سمیت14افراد کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کا تعلق میانوالی سے ہے۔