• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، سینتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سینتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق متفرق درخواست ابتدائی سماعت کے بعد نمٹا دی۔ بدھ کو سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے کی۔ چوہدری تنویر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینتھیارچی پاکستان میں ہے قانون کی خلاف ورزی نہ کرے، سینتھیا رچی کے ویزہ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ سینتھیا نے میری لیڈرشپ کے خلاف نازیبا ٹویٹس کیے۔ نازیبا ٹویٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے زیرالتواءہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ یہ ایگزیکٹو کا معاملہ ہے اور درخواست نمٹا دی۔

تازہ ترین