صوابی( نمائندہ جنگ) آل ایریگیشن ایمپلائز یونین ضلع صوابی کااجلاس یونین کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں عابد حسین نے صدارت ، خالد خان نائب صدر،وصال خان جنرل سیکرٹری ،بشیر محمد جائنٹ سیکرٹری اور جواد خان نے فنانس سیکرٹری کیلئے کاغذ ات جمع کئے لیکن ان کے مقابلے میں یونین کے کسی اور اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئےلہذا تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے۔