صوابی(نمائندہ جنگ ) یار حسین ضلع صوابی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ جمیل خان سکنہ یار حسین نے پولیس تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے سعید کو فلائنگ کوچ آڈہ کے قریب مبینہ طور پر میر امان اور حامد گل نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا رپورٹ میں وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے یار حسین پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔