آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ دو رکعت نماز میں اگرمیں دوسری رکعت میں بیٹھنے کی جگہ کھڑا ہو گیا تو باقی نماز کیسے ادا کروں گا؟

جواب :۔صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص دو رکعت والی نماز میں دوسری رکعت کے قعدہ میں بیٹھا تھا اور اس کے بعد تیسری رکعت کے لیے غلطی سے کھڑا ہوگیا تو جب تک وہ تیسری رکعت کا سجدہ نہ کرلے ، قعدہ کی طرف واپس لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کرکے نماز مکمل کرلے، اور اگرتیسری رکعت کا سجدہ کرلیا ہو تو اب اس کے ساتھ چوتھی رکعت بھی ملادے اور آخر میں سجدۂ سہو کرلینے سے نماز ہوجائے گی، دو رکعت فرض اور دو نفل ہوجائے گی۔

اگر مذکورہ شخص نے دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا تھا اور اس کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا تو تیسری رکعت کے سجدہ سے پہلے پہلے واپس قعدہ میں آجائے، اور سجدۂ سہو کرکے نماز مکمل کرلے، اور اگر تیسری رکعت کا سجدہ بھی کرلیا ہو تو اب اس کی فرض نماز باطل ہوگئی، اب اس نماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔