• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اور چارسدہ میں ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق

مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ جبکہ چارسدہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مری میں لورہ سے بٹنگی گاؤں جانے والی مسافر جیپ کیری چنالی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب چارسدہ کے علاقے خان کلی میں گاڑی نہر میں گرگئی، ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں اور والد کو زندہ نکالا گیا جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین