پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شامی روڈ کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
علاقے میں لاک ڈاؤن آج سہ پہر چار بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے جبکہ ضروری اشیائے خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔