• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات جیل میں قیدیوں کا احتجاج پتھراؤ شیلنگ، 6 اہلکار، 3 قیدی زخمی

گجرات،لاہور(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بند سینکڑوں قیدیوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کے اہل خانہ کےساتھ ملاقات نہ کرانے پرشدیداحتجاج کیا،قیدی جیل کی چھتوں پرچڑھ گئے،اورجیل انتظامیہ اورپولیس پرپتھراؤ کیا،پولیس نےبھی قیدیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی،جس سے3قیدی اور6 پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے،قیدیوں کےمطابق لاک ڈاؤن پابندیوں کےباعث کئی مہینوں سے ہماری اہل خانہ سے ملاقاتیں نہیں کرائی جارہیں،لیکن جیل انتظامیہ بھاری رشوت وصول کر کے ملاقاتیں کرا دیتی ہے،قیدی کئی کئی دن بیماررہتےہیں مگران کامناسب علاج بھی نہیں کیاجاتا،ذرائع نے بتایاہےکےجیل میں بنددرجنوں قیدی کوروناوائرس میں بھی مبتلاہیں مگرقیدیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کئے جا رہے، قیدیوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجودرہی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ قیدیوں کو جیل میں میڈیکل سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین