• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کراچی کا تیسرا نمبر

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

گلوبل انڈکس کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق  Auto parts retailer Mister Auto’s 2019 نے سیفٹی ریکارڈ کے حوالے سےدنیا بھر سے 100 شہروں کی فہرست جاری کی ہےجس میں پاکستان کے شہر کراچی کا 97واں نمبر ہے۔

اس فہرست میں منگولیا کا شہر اولان باتور 100ویں نمبر کے ساتھ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اعتبار سے پہلا بدترین شہر قرار پایا ہے جبکہ دوسرا روس کا شہر ماسکو ہے۔

گلوبل انڈکس کی جانب سے جارہ کردہ فہرست کے مطابق جاپان کا شہر اوساکا پہلی پوزیشن کے ساتھ 100واں  شہر قرار پایا ہے، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اسی لیے حادثات بھی بہت کم سننے میں آتے ہیں۔ 

دوسری جانب کینڈا کا شہر کیلگری، دبئی اور دیگر شہروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین