• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا فیصلہ سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے، آج کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ جس کے ہاں نا دیر ہے نا اندھیر ہے۔ اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پر وقت کا فیصلہ آگیا ہے۔ سات جج صاحبان نےجج کی برطرفی کے ذریعے واضح کردیا ہےکہ نوازشریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں۔

تازہ ترین