• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی اور اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں شریک جج صاحبان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا بھی سنائی تھی۔

برطرف جج نے ویڈیو اسکینڈل سے 12دن قبل بابر اعوان کو نندی پور ریفرنس سے بری کیا تھا ۔

بابر اعوان نے دوران ٹرائل 2 مرتبہ ریفرنس سے بریت کی درخواستیں جمع کرائیں ، بابر اعوان نے بریت کی پہلی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرائل کا سامنا کریں گے ۔

بابر اعوان نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد دوبارہ بریت کی درخواست جمع کرائی جسے احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے 25 جون 2019 ء کو منظور کیا۔

تازہ ترین