کوئٹہ(نیٹ نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی نے شیخ رشید سے سردار اختر جان مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی كے مرکزی رہنماء و پبلک اکائونٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو نے كہا ہے كہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے كی وجہ سے ہمیشہ دوسروں كی كردار كشی كرتے نظر آئے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل كی سیاسی تاریخ كسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ڈكٹیٹر پرویز مشرف كے ساتھی آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے كے خلاف باتیں كررہے ہیں، جسكی تاریخ سے دنیا واقف ہے۔