• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں صحت یاب مریض سب سے زیادہ ہیں، بلاول

کراچی(خبرایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جب کہ پنجاب کو483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین