• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل کونسل راولپنڈی کا641ملین کا بجٹ منظور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)تحصیل کونسل راولپنڈی کا641اعشاریہ813ملین روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔پی ایف سی شیئر(صوبائی گرانٹ)اور دیگر محصولات کی وصولی کا تخمینہ 419 اعشاریہ208ملین جبکہ ترقیاتی بجٹ 444اعشاریہ506ملین روپے ہے۔تنخواہوں کیلئے71اعشاریہ653ملین روپے،غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ39اعشاریہ592ملین، ادائیگیوں کیلئے5ملین روپے رکھے گئےہیں۔کل اخراجات کا تخمینہ560اعشاریہ751ملین ہے۔اوپننگ بیلنس222 اعشاریہ 604 ملین ، کلوزنگ بیلنس 81 اعشاریہ 062 ہوگا۔ تحصیل کونسل نے 7نومبر 2019تا 30جون 2020 تک کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔ 338اعشاریہ183ملین میں سے 169 اعشاریہ610ملین روپے خرچ ہوئے تھے۔
تازہ ترین