• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی یوتھ مومنٹ ضلع کرم کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

پشاور (لیڈی رپورٹر) چمکنی یوتھ مومنٹ ضلع کرم کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ْچوتھے روز بھی جاری رہااس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں متحارب فریقوں کے درمیان جاری کشیدگی روکنے اور مزید خونریز تصادم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ، صوبائی حکومت ضلع کرم کی انتظامیہ کی جانب سے تصادم رکوانے کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا کریں چمکنی یوتھ مومنٹ کے رہنماوں نے کہاکہ اگر ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات سے تصادم کو روک سکتی تھی لیکن ضلعی پولیس افسر کرم اور دیگر انتظامی افسران کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے تصادم کی راہ ہموار کی ۔انہوں نے صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین