• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ لورین سروج خان کے رقص کی معترف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے  بھارتی کاریوگرافر سروج خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسم اور دماغ کی حرکت کو جس انداز سے سروج خان سمجھتی تھیں ویسا کوئی اور نہیں سمجھ سکتا۔

سارہ لورین نے گزشتہ روز دنیا سے رخصت ہونے والی بھارتی کاریوگرافر سروج خان کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ سروج خان کے یادگار رقص کو دنیا بھر میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ رقص کی جو سمجھ انہیں تھی شاید کسی اور میں نہیں ہے.

سروج خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اُن کی صلاحیتوں کی معترف اور متاثر کُن شخصیت کی اسیر رہی ہیں، بلاشبہ سروج خان اپنے کام کی ماسٹر تھیں۔

واضح رہے کہ مشہور و معروف بھارتی کاریوگرافر سروج خان گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی تھیں۔

معروف بھارتی کاریوگرافر سروج خان گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی


سروج خان پچھلے کئی مہینوں سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں یر علاج تھیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

سروج خان کے بھانجے منیش جاگوانی نےمیڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  3 جولائی 2020 کو علی الصبح اچانک دل کی دھڑکن بند ہوجانے سے سروج خان کا کا انتقال ہوگیا۔

تازہ ترین