• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے: طارق فضل چوہدری

پاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل
پاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کےلیے تاریخی کلمات کہے، پاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورننس فورم میں حکومتی پالیسز اور کارکردگی پر گفتگو کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل وقت میں ذمہ داریاں سنبھالیں، تمام وزارتیں نئے عزم اور سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلز ہماری وزارت دیکھتی ہے، وزیراعظم شکایات سیل کے معاملات کو وزارت پارلیمانی امور دیکھتی ہے۔ ہماری وزارت ہزاروں شکایت کا ازالہ کر چکی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور غربت سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ہماری حکومت اپنی ترجیحات پر عمل کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید