• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید


وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مانس ون ہیں، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئیں، ساری قوم کو انہوں نے لوٹ کر مار ڈالا ہے۔

شیخ رشید نے محکمہ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون کا سہرا بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیتا ہوں، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی بھرتی اوپن میرٹ پر ہوگئی ہے، ایم ایم ایل ون کی ٹرین ایم ایل ٹو پر تبدیل کریں گے اور کوئی ٹرین تبدیل نہیں ہوگی، میری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بیروزگار نہ ہو۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بہت سنجیدہ اور خطرناک بیماری ہے، مجھ پر چار خودکش حملے ہوئے نہیں گھبرایا، کورونا سے گھبراگیا تھا، 14 وزارتیں چلائی ہیں مجھے ایک انجکشن نہیں مل رہا تھا۔

شیخ رشیف احمد نے قائد حذب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ شہبازشریف کو بھی کورونا سے صحتیاب کرے۔

اُن کا اپوزیشن سے متعلق کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ وہ لوگ ہیں جو سازشی ہیں، امید ہے اللّٰہ عمران خان کو بہتری کے موقعے دے گا، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں ، سنجیدہ کیسز ہے ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی، جب میں کہتا تھا جانے دو نوازشریف کو ان کو جانا ہی تھا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنے کا وقت نہیں تھا، چینی کا کیس بہت سیریس ہو رہا ہے ، میں آٹا اور چینی کی برآمد کے سخت خلاف تھا۔

تازہ ترین