امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی منظر نامہ اضطرابی کیفیت کا شکار ہے، اب مائنس یا پلس کےبجائے عوام کی مرضی کو نمبر ون قرار دینا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں سرا ج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم جس چیز کے مہنگا ہونےکا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب وزیراعظم کےنوٹسوں سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے سارے دعوے الٹ ہوچکے ہیں، جبکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتساب کا اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا کہ ملک مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہوچکا ہے۔