• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 18 افراد جاں بحق

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 1020 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے337 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہزار 843 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 723 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 16 ہزار 242 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 739 ہوگئی ہے، جبکہ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 486 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کےدوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین