• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، طالبات سے جنسی ہراسانی، نجی گرامر اسکول کے 5 برطرف اساتذہ کیخلاف مقدمہ

لاہور، طالبات سے جنسی ہراسانی، نجی گرامر اسکول کے 5 برطرف اساتذہ کیخلاف مقدمہ  


لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور کے نجی گرامر سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےپانچ اساتذہ کےخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں ٹیلی گراف ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا، برطرف اساتذہ اعتزاز رحمان، زاہد وڑائچ، عمر شریف، شہزاد ارشاد اور عبدالقدوس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق ملزمان پانچ سال سے طالبات کو ہراساں کر رہے تھے، سوشل میڈیا پر فحش تصاویر اور غیر اخلاقی میسجز بھی بھیجتے رہے،واضح رہے گزشتہ روز سکول انتظامیہ نے سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کو طالبات اور برطرف اساتذہ سے ملاقات کرانے اور ان کے کوائف دینے سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین