آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PIA پر پابندی، پاکستان اپیل دائر کریگا

اسلام آباد( نامہ نگارخصوصی) یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی کیخلاف پاکستان کی جانب سےیورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل آئندہ ہفتے دائر کی جائیگی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ اورقومی ائرلائن کے حکام نے باہمی مشاورت سے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا۔

اور اس حوالے سے وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمینٹرینز سے بھی رابطہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنز کو بھی رابطے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں یورپی یونین مشن کے سفیر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی یونین میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین سے رابطہ کیا اور پابندی ختم کرانے کی استدعا کی اور کہا پی آئی اے کو یورپی یونین کی جانب سے پر پابندی کی وجہ سے اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔

پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کررہی تھی ، لندن کیلئے 10،9پروازیں مانچسٹر اور4 برمنگھم اور یورپ کیلئے 6 پرواز آپریٹ ہوتی تھی، یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے۔

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کر رہی۔

جس کی وجہ سے 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے جبکہ سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔

ملک بھر سے سے مزید