• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے خلاف مقدمات میں استثنیٰ لینے سے انکار کیا، صدر پاکستان

اپنے خلاف مقدمات میں استثنیٰ لینے سے انکار کیا، صدر پاکستان 


کراچی (جنگ نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بطور صدر اپنے خلاف مقدمات میں استثنیٰ لینے سے انکار کیا۔ میں چاہتا تھا ”کورونا“ میں سب کچھ بند ہو جائے۔ چینی اور پٹرول سمیت ہر اسکینڈل کے ذمہ داران کو ہٹایا جائے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جیو پارلیمنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آرٹی سمیت سب منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویز کبھی زیر غور نہیں آئی۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے کئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی انٹرویو اتوار کی صبح 10 بجکر 05 منٹ پر دکھایا جائے گا۔ پروگرام کے میزبان ارشد وحید چوہدری ہیں۔

تازہ ترین