• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے عروج پر ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینل 24 کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چینل 24 کا موقف سنے بغیر اسے آف ائیر کرنا ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہے ، عمران صاحب کی حکومت جن کاندھوں پر بیٹھ کر آئی، انہیں ہی کاٹ رہی ہے، میڈیا صنعت تباہ کرنے کے بعد کورونا کی خراب صورتحال میں مزید بیروزگاری پھیلائی جارہی ہے ، عمران صاحب ان چینلز، میڈیا ہاوسز، صحافیوں اور مالکان کو نشانہ بنارہی ہے جو سچ بولتے ہیں،قانون کا یکساں اطلاق نہیں، واضح امتیازی رویہ حکومتی تعصب کو عیاں کررہا ہے، حکومت کو ان سب اداروں، افراد اور شخصیات سے مسئلہ ہے جو اس پر تنقید کرے ، انہوں نے کہاکہ تنقید سے گھبرائی حکومت کیلئے آسان راستہ، چینل، زبان اور ادارہ بند کرنا رہ گیا ہے ، نئے پاکستان میں فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے عروج پر ہیں، بیروزگاری کے سونامی میں چینل 24 کی بندش سے مزید اضافہ کیاجارہا ہے، میرشکیل الرحمن کی ناحق گرفتاری، چینل 24 کی بندش اور دیگر اینکرز کی تحریر اور پروگراموں پر پابندی ثبوت ہے کہ حکومت جمہوری نہیں۔
تازہ ترین