آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کوروناکیخلاف 100دن پورے ہونے پر فرنٹ لائن ورکرزکوخراج تحسین

اپشاور(نیوزڈیسک)کورونا وائرس سے نمٹنے کی کاوشوں کے سو دن پورا ہونے پر اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام فرنٹ لائن ورکر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، ریسکیو، فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، انتظامیہ کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے عزم و ہمت کے سو دن پورے ہونے پر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر آج ہم اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام فرنٹ لائن ورکر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، ریسکیو، فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، انتظامیہ کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی خدمات کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران و جملہ سٹاف ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کرونا وائرس کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے شہداء اور متاثرہ کارکنوں کی عظمت کو سراہتے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اس موضی وائرس سے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
پشاور سے مزید