• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ ملتان:بہاولپور،ڈی جی خان کیمپ آفس بنائیں،سرائیکی پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی نے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کیمپ آفس قائم کیئے جائیں۔چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کی جانب سے آٹھ کروڑ سرائیکی قوم کی شناخت کو تسلیم نہ کرنا اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے صوبہ کا مطالبہ پورا نہ کرنا دراصل ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ مرکزی صدر اللہ نواز وینس نے کہا کہ مکمل سرائیکی وسیب پر شناخت کے ساتھ صوبہ کے قیام کیلئے حکومت فوری طور پر آئینی بل پارلیمنٹ میں لائے تاکہ پی پی پی اور ن لیگ کی اصلیت بھی سرائیکی قوم کے سامنے آسکے۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ، علامہ اقبال وسیم،احمد نواز سومرو،ملک جاوید چنڑ ودیگر شریک ہوئے۔
تازہ ترین