• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کو لاک ڈاؤن میں کس کی یاد ستانے لگی؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو لاک ڈاؤن کے دوران ایئر پورٹس اور سفر کی یاد ستانے لگی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں سمیت پاکستانی فنکار بھی اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور اپنے پُرانے دنوں کو یاد کرتے نظر آرہے ہیں۔

اِن فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ماضی کے قیمتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایئر پورٹ پر موجود سورج کی دھوپ لیتی نظر آرہی ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’میری بے چین آزاد روح اُن پُرانے دنوں کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہے کہ جب ہم ایئرپورٹس جاتے تھے اور بنا کسی خوف کے سفر کرتے تھے۔‘

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے بھی اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’جب دوبارہ پروازیں کھولیں گی اور سب کچھ پہلے کی طرح نارمل ہوجائے گا تو آپ کس جگہ جانے کا انتخاب کریں گے؟

اداکارہ کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے اُن کے چاہنے والوں نے اپنی اپنی پسندیدہ جگہوں کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بیرونی ہوائی آپریشن پر پابندی عائد ہے جبکہ خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین