• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: حادثے کے 13 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال

رحیم یار خان: حادثے کے 13 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال


پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے 13 گھنٹے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کو دو طرفہ ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

حادثےمیں مال گاڑ ی کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ دیگر مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس خان پور میں جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: رحیم یارخان، اکبر ایکسپریس کو حادثہ، 9 مسافر جاں بحق

13 گھنٹے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک دو طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈاؤن سائیڈ کی خیبر میل 13 گھنٹے بعد خان پور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی۔

کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس ساڑھے 10 گھنٹے تاخیر کے بعد خان پور سے روانہ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین