آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

5جولائی1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

5جولائی1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم سیاہ سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 5 جولائی1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 5جولائی کو منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹایا گیا تھا، 5جولائی 1977 کو آئین معطل اور جمہوریت کو لپیٹا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئین وجمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے، صوبائی خود مختاری کے نفاذ کے لیے گنجائش محدود کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 5 جولائی سیاہ دن

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم و کرم پر ہیں، مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5 جولائی 1977 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر ایک فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک پر مارشل لاء نافذ کر دیا تھا۔

ملکی تاریخ کے اس کربناک دن کو ملک بھر میں پیپلزپارٹی اور جمہوری طاقتیں یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید