• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالاگجراں جہلم کے پاور ٹرانسفارمر میں خرابی

کالا گجراں جہلم کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پاور ٹرانسفارمر T2 پر تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق پاور ٹرانسفارمر T2 سے منسلک 7 فیڈرز کا لوڈ پاور ٹرانسفارمر T1 پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور ٹرانسفارمر T1 کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے 14 فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گئی۔

متاثرہ فیڈرز میں جادا مشین، محلہ سول لائن، سنگوائی، گرمالا، نتھووالا، اجمل شہید ، اکرم شہید، صفدر شہید، کچری لنگر پور، عباس پورہ، گل افشاں پی ٹی سی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پاور ٹرانسفارمرز میں خرابی، متعدد علاقوں کی بجلی بند

ترجمان آئیسکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسکو جی ایس او کے مطابق پاور ٹرانسفارمر T2 کی مرمت 5 دن میں مکمل کر لی جائے گی۔

تازہ ترین