• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد: بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں بارش کے باعث متعدد علاقوں کے فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو کے ترجمان کے مطابق روات ہمایوں روڈ، شمس کالونی، بسوال، حسن ابدال میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ اسلام پورہ، دینہ، سرائے عالمگیر، دلوال اور گردونواح کو بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنڈی اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ

ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا ہے کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

آئیسکو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین