• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل اجلاس: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمتی قرارداد منظور


پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو ٹی وی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی قرار داد منظور کی گئی جبکہ اجلاس میں پیمراکی طرف سےچینل 24 پر پابندی کےاقدام کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی 34 سال پرانے مشکوک مقدمےمیں گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے۔

اجلاس میں وکلاء برادری نے صحافتی برادری سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق میر شکیل الرحمٰن کےمقدمےکی سماعت پروائس چیرمین پاکستان بار عابد ساقی عدالت جائیں گےاور ان کے ساتھ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی طاہر نصراللہ وڑائچ بھی عدالت جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت نومنتخب چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن، وائس چیرمین عابد ساقی سمیت احسن بھون ایڈووکیٹ، اختر حسین اور طاہر نصراللہ وڑائچ بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین