• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں پہلی مرتبہ: ایک دن میں 2 لاکھ 12 ہزار کورونا کیسز


دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 12 ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

بھارت میں ایک دن میں 24 ہزار 800 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ ایک دن کے دوران 600 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

بھارت میں عالمی وبائی مرض سے اب تک 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 19 ہزار 303 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 43 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹیکساس اور فلوریڈا کی ریاستیں امریکا میں وائرس کا نیا گڑھ بن گئیں، ان دونوں ریاستوں میں بالترتیب 1 لاکھ 91 ہزار اور 1 لاکھ 90 ہزار وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

برازیل میں ایک دن میں 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 64 ہزار 365 ہوچکی ہیں۔

برازیل میں 15 لاکھ 78 ہزار 376 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 لاکھ 78 ہزار 615 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین