• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے 200بستروں پر مشتمل سندھ انفیکٹیئس ڈزیز اسپتال کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 200بستروں پر مشتمل سندھ انفیکٹیئس ڈزیز اسپتال کا افتتاح کر دیا جو 54 بستروں کے ساتھ باضابطہ آپریشن شروع کریگا اور آئندہ 6 ہفتوں میں یہ اسپتال 200 بستروں کی گنجائش کے ساتھ کام کریگا، میں اس اسپتال کا ریسرچ سنٹرز کی حیثیت سے درجہ بڑھا رہا ہوں تاکہ کورونا وائرس اور اس طرح کی دیگر امراض میں ضروری تحقیق کی جاسکے، لہٰذا اب اسکا نام سندھ انفیکٹیئس ڈزیز اسپتال اور ریسرچ سنٹر ہوگا، حکومت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دو اسپتال قائم کر دیئے ہیں اور اب ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اسپتال قائم کیے جائینگے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے دن سندھ انفیکٹیئس ڈزیز اسپتال اور ریسرچ سینٹر، نیپا کے افتتاح کے موقع پر کہی انکے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ بھی تھے۔ وبائی امراض سے منسوب اس 400 بستروں پر مشتمل اسپتال کو نیپا میں 11736.359 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے اسے انفیکٹیئس ڈزیز اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کیلئے ایک خصوصی گرانٹ جاری کی تاکہ اسے فعال بنانے کا کام جاری رہے۔ مراد علی شاہ نے عملدرآمد اور انتظامات کا کام ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حوالے کیا۔

تازہ ترین