• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پرویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم آج عائد ہوگی

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پرویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم آج عائد ہوگی 


اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری پر احتساب عدالت آج ( پیر ) کو پارک لین ریفرنس پر فرد جرم عائد کریگی ۔ نیب نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ آصف علی زرداری پر بلاول ہائوس کراچی میں ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد ہو گی ۔ بلاول ہائوس میں کراچی کے تین افسران موجود ہوں گے جن میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، پراسیکیوٹر اور ایک آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں گے ۔ خواجہ انور مجید کے لئے نجی ہسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان فاروق عبداللہ ، شیر علی اور سلیم فیصل احتساب عدالت کراچی سے ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔

تازہ ترین