• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالٹی مور کے مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گراکر بندرگاہ میں پھینک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ہفتے کو امریکا میں یوم آزادی منایا گیا تاہم بالٹی مور میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گراکر انر ہاربر (بندرگاہ) میں پھینک دیا۔ امریکی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مجسمہ گرانے کی وڈیو شیئر کرنے والے لوئس کراس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کم سے کم 300 افراد موجود تھے۔ کراس نے امریکی نیوز چینل کو بتایا کہ مجسمہ گرانے کے بعد اسے کئی ٹکڑوں میں توڑ دیا گیا اور پھر اسے گھسیٹ کر پلازہ کے پار لے جایا گیا اور انر ہاربر میں پھینک دیا گیا۔

تازہ ترین