آپ آف لائن ہیں
پیر12؍ذی الحج 1441ھ 3 اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا مریضوں پر 2 ادویات کا تجرباتی استعمال روکنے کی ہدایت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ہائیڈرو آکسی کلوروکوین اور ایچ آئی وی دواؤں کا تجرباتی استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایات کردی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان دواؤں کا استعمال کورونا سے اموات میں کمی لانے میں ناکامی پر روکا گیا ہے۔

ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی ہائیڈروآکسی کلوروکوین اور ایچ آئی وی میں استعمال ہونے والی lopinavir/ritonavir دوائیں، کورونا کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں کو تجرباتی طور پر دی جارہی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان دواؤں کے استعمال سے شرح اموات میں کمی نہیں آسکی ہے۔

صحت سے مزید