• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 23 لاکھ افراد میں رقوم کی تقسیم


وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 48 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقوم کی تقسیم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستحق افراد میں 149 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ پنجاب میں 55 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد میں 67 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

سندھ میں 37 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 90 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 87 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

بلوچستان کے 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں  7 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 47 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

گلگت بلتستان میں 88 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 8 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

اسلام آباد میں 65 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

تازہ ترین