• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے جائے گا، سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لیے بہت مفید ہیں۔

آزاد پتن ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاور پراجیکٹ قرضہ لے کر نہیں بنا رہے، یہ پراجیکٹ انویسٹمنٹ ہے، یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے فیول درآمد کرکے بجلی بنائی جس سے بجلی مہنگی ہوئی اور بجلی مہنگی ہونے سے ملک کی معیشت پر بہت اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ماحول پر برا اثر بھی نہیں ڈالتا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ہمارے ملک کو بہت اوپر لے جائے گا اور یہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی مثال بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں چین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لیے بہت مفید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اب پاکستان میں بجلی پانی سے بنے گی۔ ماضی میں بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی تیل پر انحصار کیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر پیٹرولیم عمر ایوب، چینی سفیر سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

تازہ ترین