• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی زیرصدارت روڈ انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر جائزہ اجلاس

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت روڈ انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ملک احمد اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 2 منصوبے منظور کیے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں میں 200 ارب روپے لاگت کا کراچی تا کوئٹہ روڈ شامل شامل ہے۔

 منصوبوں میں تقریباً 100 ارب روپے لاگت کا میانوالی تا مظفر گڑھ روڈ بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے 31 مارچ 2021  تک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین