• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 1038 گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار 236 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں کورونا کے121 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 16 ہزار 549 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی9 ہزار 957 ہوگئی، جبکہ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 497 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین