• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو مزید علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر نے کا نوٹیفکیشن

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ شہر کے دو مزید علاقوں سے کل 7 جولائی سے اسمارٹ لاک ڈائون ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی سی پشاور نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن فیز 6 اور فیز 7 سے کل تین بجے ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کورونا وائرس کیسز میں واضح کمی آئی ہے، کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے 7 جولائی تین بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی پشاور نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین