• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام


ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نسیم کھوسہ نے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا، وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تھے کہ بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا۔

30 جون کو اسلام آبا د میں وزارت قانون کی جانب سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ڈسرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو کیش نہیں ہوسکا۔

بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ امدادی چیک ملنے کے بعد زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور انکار پر دھمکی دی تھی کہ چیک کیش کر کے دکھاؤ۔

انہوں نے کہا کہ دیئے گئے چیک پر 30 جون کی تاریخ درج تھی اور آخری دن تھا، چیک جمع نہیں کراتے تو ایکسپائر ہوجاتا، اس لئے اسلام آباد کے نجی بینک میں چیک جمع کرادیا، واپس آرہے تھے کہ فیصل آباد پہنچنے پر بینک منیجر کا فون آیا کہ زرتاج گل نے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔

تازہ ترین