• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی میر شکیل الرحمٰن، صحافیوں پر فائرنگ اور چینل کی بندش کی مذمت


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، صحافیوں پر فائرنگ اور نیوز چینل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت نے فریڈم آف پریس پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ صحافی جمہوری حقوق کےلیے پیمرا کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ وہاں کے سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم سیکیورٹی گارڈز کے صحافیوں پر اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، یہ فریڈم آف پریس اور جمہوریت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت میں آئے ہیں، ان کی روایت رہی ہے یہ میڈیا کی آزادی پر حملے کرتے رہے ہیں، شروع میں انہوں نے میڈیا ورکرز اور میڈیا چینلز پر معاشی حملے کیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے ایک چینل کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا، وہ اب تک جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جب صحافی اس پابندی پر احتجاج کررہے تھے تو ان پر فائرنگ کی گئی، پیپلز پارٹی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اس آمرانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

تازہ ترین