پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول موسم گرم کی چھٹیوں کےسلسلے میں 15جولائی تک بند رہیں گے۔
صوبائی محکمہ ایجوکیشن نے اس سےقبل یکم اپریل سے 30 جون تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت پنجاب نے اب کورونا وائرس کی صورتحال کےباعث تعطیلات میں 15جولائی تک اضافہ کردیا ہے۔