آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عاطف اسلم نے مداح کی محبت کے اظہار کا عجیب واقعہ بیان کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ایک جذباتی مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار پر پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعہ سے پردہ اٹھا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی گاڑی پر سفید رنگ کے پینٹ کے ساتھ مداح کی جانب سے محبت کا اظہار کیا گیاہے ۔

عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے۔

تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواوں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔

دل لگی سے مزید