مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز) اسرائیل نے پیر ایک نیا جاسوس سیٹیلائٹ لانچ کر دیا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاہےکہ ریاستی سکیورٹی کی خاطر خفیہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق نگرانی و جاسوسی کی غرض سے تیار کردہ یہ سیٹیلائٹ صبح 4بجے روانہ کیا گیا، اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی حریف ملک ایران پر نظر رکھنا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اس پیش رفت کو ملکی خلائی سائنس کی ترقی میں ایک اور اہم قدم قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی سکیورٹی کی خاطر خفیہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔