• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی وجوہات پر میشا شفیع کیس سننے سے معذرت کر لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معروف گلوکارہ میشا شفیع کی جنسی حراسیت کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کے خلاف دائر مقدمہ کی ایک اپیل کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کر لی ہے۔ جس کے بعد نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو تمام متعلقہ فریقین پیش ہوئے‘ تاہم جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین